تلنگانہ کی خبریں

ایک شخص کا جھاڑ پر دوسرے کا باتھ روم میں قیام،خاندان کے دوسرے ارکان کو محفوظ رکھنے کیلئے انوکھا اقدام

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا سے متاثر ہوکر 14 دنوں تک آئسولیشن میں رہنا ایک بیڈروم کے مکانات میں مقیم غریب عوام کو پریشانی و مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ تلنگانہ کے دو اضلاع میں دو افراد نے علحدہ مقامات پر ایک شخص نے جھاڑ پر پناہ لی ہے تو دوسرے نے گھر کے باتھ روم میں خود کو بند کرلیا ہے تاکہ اس وبا سے اپنے ارکان خاندان کو محفوظ رکھ سکے۔
تفصیلات کے بموجب ضلع نلگنڈہ کے اڈوی دیوی پلی منڈل میں واقع کتہ نندی کنڈہ موضع سے تعلق رکھنے والا رماوت شیونائیک حیدرآباد میں بی ٹیک فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے۔ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے باقاعدہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے چند ماہ قبل اپنے آبائی مقام کو پہنچ کر زرعی سرگرمیوں میں مصروف ہوچکا تھا ۔ 10 دن قبل بخار اور جسم درد محسوس ہونے پر او ڈی دیوی پلی کے پرائمری ہیلت سنٹر میں کورنا ٹسٹ کرایا جس کا نتیجہ پازیٹیو برآمد ہوا۔
اس کے گھر میں 5 ارکان ہے جو ایک روم میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے اس نوجوان نے گھر کے سامنے جھاڑ کی ٹہنیوں پر پلنگ کو باندھ دیا اور 9 دن سے جھاڑ پر ہی مقیم ہے۔ اس طرح وقارآباد میلاپور گاؤں کا 35 سالہ شخص بھی کورونا سے متاثر ہوگیا۔ گھر میں کورنٹائن سہولت نہ ہونے سے باتھ روم کو آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کردیا۔ اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ عہدیداروں نے اس شخص کو ایمبولنس کے ذریعہ اننت گری آئسولیشن سنٹر میں منتقل کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button