
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے منگل کے روز اس بارے میں معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ دیشمکھ کے خلاف سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ درج ایف آئی آر کا مطالعہ کرنے کے بعد منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اب دیشمکھ اور دیگر کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرسکتا ہے۔ای ڈی نے یہ معاملہ بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر باقاعدہ کیس درج کرکے سی بی آئی کے ذریعہ کروائی جانے والی ابتدائی تفتیش کے بعد درج کیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے رشوت خوری کے الزامات کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔



