

پربھنی: (نمائندہ سید یوسف) جعلی اے ٹی ایم کارڈ بنا کر اس کے سہارے سے ایک کے بینک کھاتے سے 18 ہزار روپے نکالنے کا واقعہ دیہی پولیس اسٹیشن کے حد میں پیش آیا – اس معاملہ میں نا معلوم شخص کے خلاف دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے – پربھنی تعلقہ کے پاروا کے ساکن وشنو مہاجن ڈوکرے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے کہ وہ پربھنی ضلع پریشد میں برسرخدمات ہے – انہیں 28 نومبر کے روز صبح ساڑھے دس بجے کے قریب بینک سے اچانک روپے نکالنے کی بات کا علم ہوا – انڈین اوورسیز کے بینک کھاتہ سے دو مرتبہ 18 ہزار روپے نکالنے گئے – مذکورہ روپے ایوت محل ضلع کے عمرکھیڑ سے یہ روپے اے ٹی ایم سے نکالے گئے ہیں -وشنو ڈوکرے کے کھاتے سے رقم نکالے جانے کا علم ہوتے ہی انہوں نے فوراً پربھنی کے دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے – مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر گنیش راہیرے کی رہنمائی میں پولیس جمعدار یوسف پٹھان کر رہے ہیں –



