ممبئی:(ویب ڈیسک)اداکارہ دیا مرزا نے انسٹاگرام پر حاملہ ہونے کی تصدیق کی۔دیا مرزا نے ماں بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اداکارہ کو ان کے مداحوں نے بھی مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر اور بھارتی بزنس مین ویبھوو ریکھی اور سوتیلی بیٹی کے ہمراہ مالدیپ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکاہ دیا مرزا فروری میں ممبئی کے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔دیا اپنی پہلی فلم رہنا ہے تیرا دل میں آر مادھاون اور سیف علی خان فلم سے مشہور ہونے کے بعد مشہور ہوئی۔



