ممبئی:30/ڈسمبر(اردودنیانیوز) :سیکیورٹی اینڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بجلی چوری کی روک تھام اور ایم ایس ای ڈی سی ایل کی آمدنی میں اضافہ کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی کا موثر استعمال کرنا چاہیے، ایسی ہدایت وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت نے پیش کیا۔ محکمہ سکیورٹی اور انفورسمنٹ کو مضبوط بناکر ایم ایس ای ڈی سی ایل کی آمدنی بڑھانے کے لئے پاور کمپنی کے فورٹ ممبئی آفس میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
وزیر توانائی ڈاکٹر راؤت نے اسکواڈ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ریاست میں بجلی چوری کے واقعات کو کم کرنے کے لئے بقایاجات کی وجہ سے جن صارفین کی بجلی کی فراہمی مستقل طور پر منقطع ہوچکی ہے۔ ان سے تفتیش کی جانی چاہئے۔ بجلی کے غیر مجاز استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ تعمیراتی منصوبے کے لئے عارضی طور پر بجلی کا کنیکشن لینے والے صارفین کے لئے پری پیڈ میٹر اور اے ایم آر میٹر لگائے جائیں۔ بجلی کے باقاعدگی سے استعمال کی جانچ کی جائے اور بجلی چوری کی اطلاع دینے والوں کو انعامات دیئے جائیں۔
انہوں نے بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں اور ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نجی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور عوامی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا تقابلی مطالعہ کرنے کی تجویز پیش کی۔ تاکہ، بجلی کی چوری پر قابو پانے اور صارفین کی بجلی کی کھپت کا تجزیہ کرنے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے۔ ڈاکٹر راؤت نے کہا کہ، محکمہ بجلی کی چوری کو کم کرنے اور اس پر عمل درآمد کا ہدف طے کرے۔ اس میٹنگ میں محکمہ توانائی کے پرنسپل سکریٹری کے علاوہ ایم ایس ای ڈی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر عاصم گپتا، ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ انفورسمنٹ انوپ کمار سنگھ، ڈائریکٹر (آپریشنز) ستیش چوہان نے شرکت کی۔