بجٹ 2021: سالانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ پی ایف جمع کرنے پرملنے والا سود اب ٹیکس کے دائرے میں
بجٹ 2021: سالانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ پی ایف جمع کرنے پرملنے والا سود اب ٹیکس کے دائرے میں
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو لوک سبھا میں 2021-22 کا بجٹ پیش کردیا۔ جو لوگ پی ایف میں زیادہ رقم بچا کر ٹیکس بچانا چاہتے ہیں، حکومت نے انہیں جھٹکادیا ہے۔ ایک سال میں ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ کا پروویڈنٹ فنڈ(پی ایف) جمع کروانے پر حاصل ہونے والا سود اب ٹیکس کے دائرے میں آجائے گا۔
اس سے قبل 2016 کے بجٹ میں یہ بھی تجویز دی گئی تھی کہ ای پی ایف کے 60 فیصد پر حاصل کردہ سود کو ٹیکس نیٹ کے تحت لایا جائے گا، تاہم احتجاج ہونے پر یہ تجویز واپس لے لی گئی تھی۔
2021 کے بجٹ میں یو ایل آئی پی کے سیکشن 10 (10 ڈی) کے تحت ایک سال میں ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ کے پریمیم پر ٹیکس چھوٹ کوختم کرنے کی تجویز ہے۔ اس کا نفاذ موجودہ یو ایل آئی پیز پرلاگو نہیں ہوگا، صرف اس سال یکم فروری کے بعد فروخت کی جانے والی پالیسی کیلئے ہوگا۔




