بجگیرشریف میں ماہانہ محافل 
ورنگل : (عبدالرحمٰن) بجگیرشریف میں محمد مجیب حسین قادری خادم خاص کی نگرانی میں چاندکی ہر ماہ کے 10 تاریخ کو منعقد ہونے والے فاتحہ خوانی پر وگرام وتناول وطعام اور لنگر کااہتمام کیا گیا 10بجے شب پیشکشی وچادر گل پیش کیاگیا اس پروگرام میں رحیم الستار قادری بسنت نگر خواجہ خان بھونگیر،معشوق شاہ وارثی منچریال،معین بابا بیلم پلی،ابراھیم بابا منچریال محبوب وارثی ورنگل،سید ذاکر بابا کاغذنگر اور دیگر نے شرکت کی۔
11 بجے شب محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس پروگرام میں ناندیڑ کے قوال اپنا کلام پیش کیا ۔ اس پروگرام میں کاغذنگر،کریم نگر،منچریال اور ورنگل سے کثیر تعدادمیں زائرین نے شر کت کی