قومی خبریں

بحران کے وقت ہم نے اپوزیشن ہونے کا ’راج دھرم‘نبھایا ، بی جے پی نے تکبر کا مظاہرہ کیا: کانگریس

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس نے بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کی جانب سے سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط کولے کر منگل کو پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران اس نے حکومت کوآگاہ کرکے اور اچھی تجاویز پیش کرکے اپوزیشن ہونے کا راج دھرم نبھایا لیکن حکمراں جماعت کی طرف سے صرف تکبر ہی دکھایا گیا ہے۔
پارٹی کے سینئر ترجمان اجے ماکن نے کہا کہ نڈا اور مرکزی حکومت کو اس وقت تکبر چھوڑ کر وطن عزیز کو بچانے پر توجہ دینی چاہئے۔بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے منگل کو کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے خلاف جاری قوم کی لڑائی میں لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور خوف کی جھوٹی فضا پیدا کررہے ہیں اور کہا ہے کہ اس بحران میں راہل گاندھی سمیت ان کے لیڈران کے رویے کو دھوکہ دہی اورگری ہوئی ذحرکت کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ پیر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کووڈ19 کے انتظام پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔نڈا کے خط پر ماکن نے نامہ نگاروں سے کہاکہ افسوس ہے جب کانگریس کے اعلی لیڈران نے جب یہ اس وبا کولے کرحکومت کو متنبہ کیا گیا تو یہ حکومت مغرور تھی اور سیاست میں مصروف تھی، 28 جنوری کو وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو تباہی سے بچایا لیکن آج صورتحال سب کے سامنے ہے۔انہوں نے اس پر زور دیاکہ کانگریس پارٹی بھی اپوزیشن کی حیثیت سے اپنا راج دھرم نبھارہی ہے، جو حکومت کو اچھی تجاویز دے رہی ہے لیکن آج سونیا جی کو خط لکھ کر بی جے پی صدر کی طرف سے ظاہرکئے گئے غرورکی وجہ سے آج ہم سب کے سر شرم سے جھک جانے  چاہئے۔ ماکن نے کہاکہ ہم امید کر رہے تھے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی، راہل جی، سونیا جی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جی کی تجاویزکو حکومت سنجیدگی سے لے گے اور حکومتی افرادان باتوں کو سمجھے گی لیکن بی جے پی صد الٹا خط لکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button