دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے بحرین کے متعدد اسپتالوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے مسافروں کو (کووِڈ ۔19) ٹیسٹ کے نتائج بھیجیں۔ ‘ایاٹا ہیلتھ پاسپورٹ ایپ میں سفری ضروریات کا ایک مربوط ریکارڈ ہوگا جس میں سفر اور کسی دوسرے ملک میں داخلے کی شرائط کے بارے میں درست معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
بحرین نیوز ایجنسی کی اطلاع کے مطابق گلف ایئر کے قائم مقام سی ای او کیپٹن ولید العلوی نے کہا کہ ان کی کمپنی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے ساتھ اپنی پہلی شراکت پر فخر ہے۔ دنیا اس ایپلی کیشن کی جانچ شروع کرے گی۔ ہم اس تجربے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مدد کو سراہتے ہیں، اس سروس کے ذریعے مسافر اعتماد کے ساتھ فضائی سفر کرسکیں گے



