بین ریاستی خبریں

بدنظمی چھپانے کے لیے لاک ڈاون،بہار،یوپی کے لوگوں کوسرحدپرچھوڑدیاگیا, یوگی

 یوگی ْوزیرکجریوال پرناراض،مزدوروں کی نقل مکانی پرگھیرا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی حکومت نے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے۔لاک ڈائون بھی بس یوں ہی ہے۔سرکاری آفس کھلی ہے،بسیں،میٹروسب کھلے ہیں۔یہی نہیں شادی میں پچاس لوگوں کے ہجوم کی اجازت ہے۔اس کاکافی مذاق اڑایاجارہاہے کہ یہ کیسالاک ڈائون ہے۔ اس کے بعد مزدوروں نے ایک بار پھرنقل مکانی شروع کردی ہے۔ اترپردیش کی سرحدوں پر لوگوں کا ہجوم ہے۔ اس پر یوگی حکومت کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے دہلی کی کجریوال حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

وزیرنے کہاہے کہ دہلی حکومت نے بغیر کسی منصوبے کے یوپی سرحد پر یوپی بہار کے لوگوں کو چھوڑ دیا۔ چیف منسٹر اروندکجریوال نے پھر ویسا ہی رویہ اختیار کیا جیسا کہ وبا کے وقت پچھلے سال دکھایا گیا تھا۔ جب جلدی میں لاک ڈاؤن ہوتاہے تو نظام اسی طرح سے گر جاتا ہے۔وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ کل (پیر) کی شب ہم نے غازی آباد ، نوئیڈا کی سرحد پر لاک ڈاؤن کا اثر دیکھا۔ دہلی کی بسوں نے عوام کو سرحد پر چھوڑ دیا۔

کل یوپی کے وزیراعلیٰ نے ان لوگوں کو ان کے گھربھیجنے کا کام شروع کیا۔ اب تک قریب ایک لاکھ افراد لائے گئے ہیں۔وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ کجریوال حکومت نے نہ تو بیڈ فراہم کیے ، نہ ہی اسپتال مہیا کیے اور نہ ہی سہولیات فراہم کیں۔ اس کی بدنظمی کوچھپانے کے لیے ایک لاک ڈاؤن ہے۔ سرکاری اور نجی بسیں لگا کر لوگوں کو گاؤں منتقل کرنے کا کام یوپی سرکار کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button