بین الاقوامی خبریں

برطانیہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں،وبا کی نئی شکل زیادہ خطرناک

برطانیہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں،وبا کی نئی شکل زیادہ خطرناک

سے

لندن :(ایجنسی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد منگل کو ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ دوسری جانب ملک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے چیف میڈیکل افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’ویکسین لگانے کے پروگرام کے اثرات ظاہر ہونے سے قبل مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل بھی برطانیہ میں موجود ہے جس کے بارے میں ابتدا میں برطانوی ماہرین کا کہنا تھا کہ ’ان کے پاس موجود ثبوت کے مطابق وائرس کی ملک میں گردش کرنے والی نئی شکل 50 سے 70 فیصد زیادہ منتقلی کے قابل ہے۔‘تاہم جمعے کو حکومت نے کہا تھا کہ ’وائرس کی نئی شکل 30 سے 40 فیصد زیادہ جان لیوا ہو سکتی ہے، لیکن یہ اندازہ کسی مخصوص ڈیٹا کے مطابق نہیں ہے۔

رواں ماہ کے درمیان لندن سکول آف ہائجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن اور امپیریل کالج لندن کی تحقیقات برطانیہ کے ادارے نیو اینڈ ایمرجنگ ریسپائریٹری وائرس تھریٹس ایڈوائزری گروپ کو پیش کی گئی تھیں۔ ادارے نے ان لوگوں کا ڈیٹا، جنہیں ہسپتالوں کے بجائے اپنی کمیونٹی سے وائرس لگا تھا،

اس کو مرنے والوں کی تعداد سے منسلک کیا اور اخذ کیا کہ مرنے والوں میں سے 30 فیصد کی ہلاکت وائرس کی نئی شکل کی وجہ سے ہوئی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل سے متعلق ڈیٹا میں اب بھی غیر یقینی کی صورت حال ہے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ہفتوں بعد بہتر صورت حال معلوم ہوسکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button