نئی دہلی 20جنوری(اردودنیانیوز)برڈفلوکے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے دہلی کا تاریخی لال قلعہ عام لوگوں کیل یے بند کردیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کچھ کوے مردہ پائے گئے تھے ، جن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے۔ بھوپال کی ایک لیب میں اس کی جانچ کی گئی ۔برڈ فلوکی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کے بعد احتیاط کے طور پر لال قلعہ بند کردیا گیا ہے۔محکمہ نے اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کیا ہے۔
اس آرڈر کی کاپی اور اس سے منسلک نوٹس بھی لال قلعے کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔جس میں لکھا ہے کہ برڈ فلو کی وجہ سے لال قلعہ 19 جنوری سے 26 جنوری تک عام سیاحوں کے لیے بند رہے گا۔ اس مدت کے دوران لال قلعہ کمپلیکس میں عام لوگوں کی گاڑیوں کے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔اسی دوران ہندوستان کے آثار قدیمہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہاہے کہ سیاحوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے لال قلعہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 26 جنوری کی پریڈپرلال قلعہ ہر سال 22 جنوری سے 26 جنوری تک سیاحوں کے لیے بندرہتا ہے




