قومی خبریں

بلیک فنگس نے ڈاکٹروں کی بڑھائی ٹینشن ،دہلی میں بیماری کے پائے گئے دو نایاب کیس

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا بحران میں ملک کے ساتھ ساتھ دارالحکومت دہلی میں بھی بلیک فنگس کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بلیک فنگس کے ان معاملات نے حکومت کی تشویش کو بڑھا دی ہے۔ علاوہ ازیں اس بیماری کے بہت سارے ایسے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں جن سے ڈاکٹر بھی پریشان ہیں۔

حکومت اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دہلی کے سر ی گنگا رام اسپتال میں داخل ہونے والے دو مریضوں میں چھوٹی آنت کی بلیک فنگس کے نایاب کیسزدیکھنے میں آئے۔

ان دونوں مریضوں کی جانچ کے دوران ان کے بایوپسی میں چھوٹی آنت کے بلیک فنگس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان دونوں مریضوں کو کورونا اور ذیابیطس تھا ، لیکن ان میں سے صرف ایک کو اسٹیرائڈ دیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر گھر پر غیر ضرور ی اسٹرائیڈ کے استعمال کے سبب ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

یہ پھیپھڑوں ، ہڈیوں ، آنکھیں اور دماغ کو متاثر کرسکتا ہے ،اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔دہلی حکومت نے بلیک فنگس کے علاج کے لئے دہلی کے ایل این جے پی ، جی ٹی بی اور راجیو گاندھی کے اسپتال میں خصوصی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس کے علاج میں استعمال ہونے والی مناسب مقدار میں دوائیوں کا انتظام کئے جانے کا اعلان کیا ہے،نیزاس بیماری سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں بیداری لائے جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button