قومی خبریں

بنگال انتخابات: پرولیا میں پانی کی قلت نہ لیفٹ نے کچھ کیا اور نہ ہی ٹی ایم سی: وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال میں پرولیا میں انتخابی اجلاس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنا خطاب پرولیا کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے کر شروع کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پرولیا میں پانی کا بحران ہے۔ یہاں کے کسانوں کو اتنا پانی نہیں ملتا ہے کہ وہ کھیتی باڑی صحیح طریقے سے کر سکیں۔ یہاں کی خواتین کو پینے کے پانی کا بندوبست کرنے کے لئے بہت دور جانا پڑتا ہے جو کام یہاں آبپاشی کے لیے ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا۔

پانی کم ہونے کی وجہ سے جانوروں کو پالنے میں جودشواری پیش آتی ہے وہ میں بھی جانتا ہوں۔ ٹی ایم سی حکومت کھیتی باڑی کے مسائل کو چھوڑ اپنے ہی کھیل میں مصروف رہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں پرولیا کے لوگوں کو یقین دلانے آیا ہوں کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد آپ کی پریشانیوں کو اولین ترجیح کی بنیادحل کیا جائے گا۔

بنگال میں جب ڈبل انجن کی حکومت تشکیل دی جائے گی ، ایک دہلی کا انجن اوردوسرا بنگال انجن ، تو پھر یہاں ترقی ہوگی اور آپ کی زندگی بھی آسان ہوجائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پرولیا کو پسماندہ علاقہ بنانے کے لئے ممتا دیدی کوحساب دینا پڑے گا۔ مغربی بنگال کے ہر حصے کو ریل سروس سے جوڑنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس وقت مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں تقریبا 50 ہزار کروڑ منصوبوں کے لئے منظور کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے زخمی ہونے کے بعد وزیر اعظم مودی کی یہ پہلی ریلی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وزیر اعظم ممتا بنرجی پر ذاتی طور پر حملہ نہیں کریں گے بلکہ ان کی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کریں گے۔ یہ ریلی طے شدہ وقت سے دو دن قبل منعقد کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button