
اقتدارکی جنگ:بنگال بی جے پی کی الیکشن کمیشن سے مرکزی فورس بھیجنے کی اپیل
کولکاتہ 21جنوری(اردوددنیا.ان)مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ عروج پرہے۔الیکشن کمیشن پرمبینہ دبائوبنانے کے لیے بی جے پی نے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن (ای سی) سے اپیل کی ہے کہ بنگال کے لوگوں میں خوف ہے ، لہٰذایہاں جلد سے جلد مرکزی فورس کی تعیناتی کی جائے۔الیکشن کمیشن پراپوزیشن جانبداری کاالزام لگاتارہاہے۔بہارالیکشن میں توکھل کراپوزیشن نے بی جے پی کے ساتھ سازبازپربات کی ہے۔ٹی ایم سی نے کہاہے کہ ریاست میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) بی جے پی کے لیے کام کر رہی ہے۔
ای سی اس معاملے کوسنجیدگی سے لیں۔بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاہے کہ انتخابات سے پہلے ، ای سی کی پوری ٹیم ان دنوں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست میں ہے۔ بحیثیت حزب اختلاف ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاست میں ایساماحول پیدا کرنے میں مدد کریں کہ لوگ بلا خوف وخطر اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرسکیں۔
اس کے لیے یہاں مرکزی دستوں کی تعیناتی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی خوف کا ماحول تھا۔ اس دوران ریاست کی تمام 42 لوک سبھا نشستوں پر تشددکے واقعات ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاہے کہ پولنگ بوتھس اورریاستی پولیس کے باہر مرکزی دستے تعینات کیے جائیں تاکہ منصفانہ انتخابات ہوسکیں۔



