قومی خبریں

بنگال جیتنے کی جنگ کے دوران کوویڈ کیلئے وقت نکالنے کا شکریہ: چدمبرم کا مودی پرطنز

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مغربی بنگال الیکشن کے دوران وقت نکالنے پر شدید تنقید کی۔چدمبرم نے وزیر اعظم کے ’دیدی او دیدی‘ کے تبصرے پران کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم کو اس لہجے میں کسی بھی وزیر اعلی کا ذکر کرناچاہئے۔

کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیاکہ مغربی بنگال جیتنے کی لڑائی کے دوران کورونا وائرس کے لئے تھوڑا وقت نکالنے کے لئے آپ کا شکریہ۔کانگریس قائد کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سرکاری عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی۔ ملک میں انفیکشن کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ چار دنوں سے روزانہ دو لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے بنرجی سے متعلق وزیر اعظم مودی کے تبصرے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کیا وزیر اعظم کو اس لہجے میں کسی وزیر اعلی کا ذکر کرنا چاہئے؟۔انہوں نے کہاکہ میں جواہر لال نہرو یا مرارجی دیسائی یا اٹل بہاری واجپئی کیلئے اس طرح کی زبان استعمال کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button