بین ریاستی خبریں

بنگال میں ترنمول، تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی زبردست واپسی

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کو زبردست جھٹکادیٹے ہوئے 200 سیٹوں سے زیادہ پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے اورتمل ناڈومیں دروڈمونیترکزگم بھی اپنے مخالفین کو زبردست پٹخنی دے رہی ہے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی ووٹ شماری کے رجحانات نے انتخابی ماہرین اور بی جے پی کے لیڈران کو بھی چونکادیا ہے۔ بی جے پی ریاست میں اقتدارمخالف لہر کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہی تھی۔

مغربی بنگال میں بی جے پی نے اپنی تشہیرمیں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی۔ وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ متعدد رہنماوں نے انتخابی تشہیرمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی تھی۔ وزیراعظم کے محترمہ بنرجی کو ’دیدی اودیدی‘ مخاطب کرنے کی سوشل میڈیا پر کافی مذمت کی گئی تھی اورکہا گیا کہ اس طرح کا خطاب وزیراعظم کے وقارکے خلاف ہے۔

ادھر، تمل ناڈو میں ایک واقعہ میں ایم کے اسٹالن کی سربراہی والی دروڈمونیترکزگم اورکانگریس اتحاد یہاں کے 10 سال پرانے آل انڈیا دروڈمونیترکزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی حکمرانی کو ختم کرنے کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ ریاست کی 234 سیٹوں میں سے ڈی ایم کے 119 اوراے آئی اے ڈی ایم کے 81 سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔

کیرالا میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ اقتدارمیں آئے گا اوریہاں بایاں محاذ 86 اور اوراپوزیشن کانگریس کی زیرقیادت متحدہ ڈیموکریٹک مورچہ 42 سیٹوں پرآگے چل رہا ہے اوربی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد محض چارسیٹوں پر آگے ہے۔

آسام میں سروانند کی سربراہی میں این ڈی اے ایک بارپھر ریاست میں اقتدارمیں واپسی کی جانب گامزن ہے اور یہ 120 سیٹوں میں سے 66 پرآگے چل رہا ہے جبکہ متحدہ ترقی پسند اتحاد 43 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button