ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا ہے, بنگال میں ترنمول کانگریس کو 193 سیٹوں پرسبقت
کولکتہ:(اردودنیا.اِن)کئی گھنٹے کے رجحان کے بعد اب ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ حکومت بنانے جارہی ہے۔
ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے یوتھ لیڈرابھیشیک بنرجی پہنچ گئے ہیں۔ممتابنرجی کی رہائش گاہ کے باہر ایک بڑا سا اسکرین لگایا گیا ہے ۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ ممتا بنرجی ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی ۔ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری جو سابق کرکٹر ہیں ,نے شیپ پور سے 32ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے رتیندر ناتھ چکرورتی کو ہرایا ہے
ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ دو تہائی جیت کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنی سیٹ پر بھی کامیابی حاصل کرے گی ۔پارٹی نے کہا ہے کہ نندی گرام میں سبقت حاصل کرلیاجائے گا۔تاہم نندی گرام کے نتائج ترنمول کانگریس کےلئے پریشان کن بنی ہوئی ہےمغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار سبقت کے بعد کلکتہ میں ترنمول کانگریس حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ترنمول کانگریس 202سیٹوں پر سبقت حاصل کرلی ہے ۔جبکہ بی جے پی 77سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ۔
بنگال میں ترنمول کانگریس کو 193 سیٹوں پرسبقت
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار سبقت کے بعد کلکتہ میں ترنمول کانگریس حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ترنمول کانگریس 202سیٹوں پر سبقت حاصل کرلی ہے ۔جبکہ بی جے پی 77سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ۔
نندی گرام جہاں ممتا بنرجی اور ان کے سابق ساتھی شوبھندو ادھیکاری کے درمیان مقابلہ ہے۔ وہاں کڑا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔صبح سے ہی ممتا بنرجی پیچھے چل رہی تھیں تاہم اب ممتا بنرجی نے معمولی سبقت حاصل کی ہے۔کلکتہ شہر کے بیشتر سیٹو ں پر ترنمول کانگریس کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہے۔مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج سیٹ پر ایک بڑے فرق کے ساتھ پیچھے چل رہے ہیں ۔
ابتدائی راؤنڈ میں اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوویندو ادھیکاری کو پیچھے چھوڑنے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری حاصل کرلی ہے۔ریاستی اسمبلی میں 294 نشستیں ہیں جن میں سے 292 انتخابات ہوئے ہیں۔ دوامیدواروں کی موت کی وجہ سے ان نشستوں پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
کانگریس اور اے جے ایس یو ایک نشست پر برتری اور دو سیٹوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔ترنمول کانگریس شمالی 24 پرگنہ ، جنوبی 24 پرگنہ اور جنگل محل علاقوں میں برتری حاصل کررہی ہے۔ دوسری جانب ہوڑہ ، ہگلی ، بانکورہ ، پوربا اور مغربی بردوان اضلاع میں بھی ٹی ایم سی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے



