کولکاتا :(اردودنیا.اِن)ہاتھرس،انائومیں جوکچھ ہواوہ سب کے سامنے ہے۔یوپی میں بھی اینٹی رومیواسکواڈبناتھا۔لیکن خواتین کاکتناتحفظ ہوا،اس کی تفصیل آتی رہی ہے۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاہے کہ بنگال میں خواتین محفوظ نہیں،انھوں نے کہاہے کہ وہ تبدیلی کہاں ہے جس کا وعدہ ممتا بنرجی نے دس سال قبل کیا تھا؟اس نعرے کا کیا ہوا؟میں اس بارے میں ممتا بنرجی سے پوچھنے آیا ہوں۔
بنگال خواتین کے لیے محفوظ جگہ کیوں نہیں ہے؟ یوگی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے وعدہ کیاہے کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں کے لیے تعلیم اور ٹرانسپورٹ کو مفت فراہم کرے گی اور بنگال میں لڑکیوں کے اسکولوں کے آس پاس آوارہ لوگوں سے نمٹنے کے لیے ایک ’اینٹی رومیو اسکواڈ‘ تشکیل دیا جائے گا۔



