
اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کے باعث سرخیوں میں جگہ بناتی ہیں اور اکثر اوقات ان کے باعث وہ مشکلات میں بھی گھِر جاتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ٹویٹر پر نہایت حیران کن واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کے والد نے انہیں تھپڑ مارنے کی کوشش کی تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ آپ مجھے ماریں گے تو جواب میں ، میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی ۔
https://twitter.com/KanganaTeam/status/1362964117523484672
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغامات میں اداکارہ کنگنا رناوت کا کہناتھا کہ میرے والد کے پاس لائسنس یافتہ رائفل اور بندوق تھی ،جوانی کے دنوں میں وہ کالج میں گینگ وار کے لیے مشہور تھے اور ان کی شناخت ایک غنڈے کی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد جب مجھے ڈانٹے تو میں کانپ کر رہ جاتی تھی، پھر میں نے صرف 15 سال کی عمر میں ان سے لڑائی کی گھر چھوڑ دیا، اس طرح میں 15 سال کی عمر میں بغاوت کرنے والی پہلی راجپوت عورت بن گئی۔
https://twitter.com/KanganaTeam/status/1362965876702654464
کنگنا نے دوسرے ٹوئیٹ میں لکھا کہ یہ انڈسٹری سمجھتی ہے کہ کامیابی نے میرا دماغ خراب کردیا ہے اور وہ مجھے ٹھیک کردیں گے، میں ہمیشہ باغی تھی اور کامیابی کے بعد بھی میری آواز اونچی رہی ہے، میں قوم کی اہم آواز ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ جس نے مجھے ٹھیک کرنے کی کوشش کی الٹا میں نے اسے ٹھیک کردیا۔
https://twitter.com/KanganaTeam/status/1362970962107527169
کنگنا نے ایک اور ٹوئیٹ
اپنے والد کی جوانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد مجھے دنیا کی بہترین ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ وہ مجھے بہترین اداروں میں تعلیم دلوا کر ایک انقلابی باپ بن گئے ہیں، پھرجب میں نے اسکول جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے کی کوشش کی ، جس پر میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر آپ نے مجھے تھپڑ مارا تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی۔





