قومی خبریں

بھاجپا بنگال میں بقیہ مراحل کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے حق میں نہیں

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کروائے جائیں۔ بی جے پی کا خیال ہے کہ ابھی تک ہوئے انتخابات میں 61فیصدی امیدوار کو جو اختیارات ملے ہیں ، وہی بقیہ 39 فیصد امیدواروں کو بھی ملنے چاہئے،سب کو برابری کا موقع ملنا چاہئے۔

بی جے پی کی دلیل ہے کہ حالیہ دنوں متعدد ریاستوں اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوئے اورکرونا اور جمہوری عمل میں کسی چیز کا اشتراک نظر نہیں آیا۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں اب تک چار مراحل کے انتخابات ہوچکے ہیں۔مزید بر آں کہ بی جے پی نے یقین دلایا ہے کہ وہ کرونا کے تمام اصولوں کی پابندی کرے گی۔

واضح ہو کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دوسرے تمام مراحل کے لئے ایک ساتھ ہی انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے بڑھتے کورونا بحران کے پیش نظر الیکشن کے بقیہ چار مراحل ایک ساتھ کرانے کی اپیل کی تھی ۔خیال رہے کہ بنگال میں چوتھے مرحلے کے انتخابات میں بھی تشدد دیکھا گیا ، جس میں 5 افراد کی موت ہوئی تھی ۔

ترنمول کانگریس نے اس کے لئے الیکشن کمیشن اور سکیورٹی فورسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ باقی مراحل کے اسمبلی انتخابات اکٹھے کرانا ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button