Uncategorized

بھوساول : یومِ جمہوریہ کے موقع پر دعوت اسلامی ہند کی جانب سے میں شجرکاری

یومِ جمہوریہ کے موقع پر دعوت اسلامی ہند کی جانب سے بھوساول میں شجرکاری

www.urduduniya.in

بھوساول: (اردودنیا.اِن)دنیا بھر میں بدلتی ہوا اور بگڑ تے ہوئے موسم کو دیکھتے ہوئے مذہبی و سماجی تحریک دعوت اسلامی ہند پورے ملک میں 20 جولائی 2020سے شجرکاری مہم چلا رہی ہے جس کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ درخت لگانے کا عزم مصمم ہے کرونا کے چلتے اس مہم میں کچھ کمی آ گئی تھی اسی لیے یوم جمہوریہ کو یومِ شجرکاری کے طور پر منا نے کا فیصلہ مرکزی مجلس کی جانب سے لیا گیا

جس کے تحت آج ہند بھر میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی محم شروع ہے اِس کے تحت بھوساول کے مسلم کالونی کے علاقے میں موجود اوپن اسپیس میں بازار پٹھ پولیس اسٹیشن کے سینیئر انپیکٹر شری منگیش گوٹلا ، کھڑکا گرام پنچایت کے نو منتخب گرام سیوک محترم رئیس شیخ ،عامر بھائی،مجیب بھائی،صاحبہ ممبر ان کے ہاتھوں سے درخت لگائیے گئے مہمانِ خصوصی کے طور پر مولانا عبدل حکیم صاحب نائیمی مولانا ذوالفقار مصبائے صاحب،حافظ منتظر،قاری حسن عطار ی، سیّد عمران ،حاجی صابر شیخ،سابق نگر سیوک،فیروز شیخ ،اشرف تاڈوی، نوید خان،شبّیر ٹھیکیدار، موجود تھےاس پروگرام کو کامیابی بنانے میں یوسف برکاتی،جہانگیر شیخ،فرید قادری نے کوشش کی۔

رفیق روشن قادری
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی ہند بھوساول

متعلقہ خبریں

Back to top button