تلنگانہ کی خبریں

بھینسہ: مسابقتی امتحانات کی تیاری منصوبہ بند طریقے سے کریں

بھینسہ : 17/جنوری(سید سرفراز)مسابقتی امتحانات کی تیاری کو ایک منصوبہ بند طریقے سے کریں کیونکہ بناء منصوبے کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار عبدالرشید سابقہ ڈی ای او وسابقہ ڈائیٹ لکچرر نظام آباد نے صفا بیت المال کی جانب سے نوبل اسکول میں رکھے گئے ٹیٹ اہلیتی ٹسٹ کی تیاری کے تربیتی پروگرام سے کیا انھوں نے کہا کہ ٹیٹ کے سابقہ پرچہ جات کا بغور مطالعہ کریں جو کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور مضمون کی ترتیب وار جامع منصوبہ بندی کریں اور وقت متعین کرکے اسکا مطالعہ کریں اور حاصل مطالعہ کا دوبارہ ورد کریں جس سے مواد کو یاد رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے نفسیاتی دباؤ میں آکر مطالعہ نہ کریں بلکہ ذہنی طور پر مطمئن ہوکر پر سکون طریقے سے مطالعہ کریں

سید مجیب الدین کرسپانڈنٹ نالیج پارک انٹر نیشنل اسکول وکریسینٹ ایجوکیشنل سوسائیٹی نظام آباد نے کہا کہ جوبھی مطالعہ کا وقت متعین کیا جاتا ہے پوری یکسوئی کے ساتھ اسکا مطالعہ کریں دماغ کو پر سکون رکھیں انھوں نے ٹیٹ جیسے مسابقتی امتحان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنہری موقع ہے طلباء اس وقت کو غنیمت جانتے ہوئے مطالعہ کو ذیادہ سے ذیادہ وقت دیں تاکہ اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکے انھوں نے قرآن پڑھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی بھی تلقین کی قبل ازیں کیپٹن محمد سلیم الدین ،پرنسپل تلنگانہ اقامتی اسکول وکالج خانہ پور و RLCمتحدہ ضلع عادل آباد نے کہا کہ ٹیٹ کی تیاری کو آسان نہ لیں بلکہ پوری توجہ سے اس امتحان کی تیاری کریں اور بہترین نشانات لانے کی کوشش کریں کیونکہ سخت محنت اور سچی لگن ہی انسان کو اسکی منزل مقصود تک پہنچاتی ہے

سید محسن نے ٹی آر ٹی پر اپنے خیالات کا اظہار کیااس پروگرام کا آغاز حافظ منیر الدین کی تلاوت سے ہوا شیخ علی عرفانی نے حمد پیش کی سید شہباز نے نعت شریف پیش کی اس پروگرام میں صفا بیت المال کے زمہ داران جنمیں محمد فاروق،شیخ ،محمد عرفان،سجاد سرفراز،عاطف عمید،بشیر احمد کے علاوہ دیگر زمہ داران و ٹرینڈ ٹیچرس نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام کی کاروئی محمد مجاہید نے چلائی.

متعلقہ خبریں

Back to top button