بین ریاستی خبریں

بہار سرکار کا اعلان : تمام کرونا مریضوں کو پٹنہ اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں ہوگامفت علاج : نتیش کمار

پٹنہ:(اردودنیا.اِن)بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ، اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (IGIMS) ، کورونا کے تمام مریضوں کو مفت علاج فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے خود جمعہ کو ٹوئٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی جی آئی ایم ایس میں تمام طبی خدمات اور ادویات پر آنے والے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

آئی جی آئی ایم ایس میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کو کووڈ ٹیسٹنگ کے لئے پانچ ہزار روپیہ ادا کرنا پڑتے تھے جو،اب مفت میں ہوگی ۔ اس ٹیسٹنگ کے تحت جسم کے مختلف اعضاء کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے ۔ ہسپتال کے سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں سے ایڈمیشن چارج نہیں لیا جاتا تھا، او رکچھ دوائیں بھی دی جاتی تھیں ، لیکن ضرورت پڑنے پر ریمڈیسویر انجکشن بازار سے خریدنے پڑتے تھے ،لیکن اب یہ مفت میں ملے گا

۔اس کے علاوہ متاثرہ مریضوں کے لئے اب تمام قسم کے پییتھالوجی اور ریڈیولاجی ٹیسٹ اور ضروری دوائیں دستیاب ہوں گی۔ یہاں پر 50 بیڈ پر مشتمل آئی سی یو کا انتظام کیا گیا ہے۔ جمعہ سے 50 بیڈ پر مشتمل آکسیجن کرونا وارڈ بھی شروع کردیا گیاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button