بین ریاستی خبریں

بہار :نکسلیوں نے جاری کیا ڈیتھ وارنٹ : پوسٹر میں لکھا، تین لوگوں نے ’غداری‘ کی ، ان کی سزا موت ہے

پٹنہ :(اردودنیا.اِن)منگل کی صبح بہار کے ضلع نوادہ میں نکسلیوں نے 3 پرانے ساتھیوں کیخلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا ہے۔ انہوں نے سردلہ بلاک کے کوشاہن گاؤں میں واقع ایک مڈل اسکول کی دیوار پر پوسٹر چسپاں کیا ہے۔ پوسٹر میں ، لال اور ہرے رنگ کی سیاہی میں لکھا ہے کہ تین لوگوں نے ہماری ٹیم سے غداری کرکے فرار ہوگئے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔آج اعلان کیا جارہا ہے کہ ان تینوں کی سزا صرف’ موت‘ ہے، ان میں سے کوئی زندہ نہیں بچے گا ۔

نکسلیوں نے اپنے مبینہ پوسٹر میں یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں دیہی باشندگان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہیں صرف تین افراد کی ضرورت ہے جنہوں نے ہماری ٹیم کو دھوکہ دیا ہے۔واضح ہوکہ جس اسکول کی دیوار پر نکسلیوں نے ڈیتھ وارنٹ کا پوسٹر چسپاں کیا ہے، وہ تھانہ سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔نکسلیوں نے پوسٹر میں لکھا ہے کہ تین غداروں کی وجہ سے ہمارے کمانڈر کو جیل جانا پڑا۔

ہمارے کمانڈر کو پانچ سال جیل میں گزارنے کے بعد رہا کیا گیا ہے ، لہٰذا اب تینوں کو اس کے بدلے مرنا پڑے گا۔ تینوں نے اغوا برائے تاوان کی پوری رقم غبن کرلی۔ انہیں دھوکے میں رکھ کر سے موت نہیں دی جائے گی ، اسی لئے اعلان کیا جارہا ہے۔ خیال ہرے کہ پولیس نے پوسٹر کو اسکول کی دیوار سے ہٹا دیا ہے ،البتہ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ پوسٹر کس کے ذریعہ چسپاں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button