بین ریاستی خبریں

بہار کابینہ توسیع اب بھی تعطل کا شکار ، وزرا کے نام پر دہلی میں ہوگا فیصلہ


پٹنہ : ( ایجنسی ) بہار میں این ڈی اے حکومت کے کابینہ میں توسیع اب بھی تعطل کا شکار ہے۔ اس کی وجہ اب بی جے پی ہے جو اقتدار میں زیادہ ایم ایل اے لے کر آئی ہے۔ جنتا دل یو نے کابینہ میں توسیع کا خاکہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار کے سوشل انجینئرنگ فارمولہ پر نام تقریباً طے ہے ،

ڈی یو کمیشن ، بورڈ ، کارپوریشن وغیرہ کی کرسیوں کے لئے کوٹہ اور نام بھی طے کرنا چاہتی ہے ، لیکن بی جے پی کی وجہ سے تعطل برقرار ہے ۔ ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال اور بہار انچارج بھوپندر یادو پارٹی کے تمام فیصلوں کے لئے دہلی میں بیٹھے بی جے پی کے ہائی کمان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں ، لیکن مغربی بنگال انتخابات پر توجہ دینے کی وجہ سے بہارمیں کابینہ کی توسیع پر تعطل برقرار ہے ۔جے ڈی یو کو 6 معاملہ ایک ساتھ حل کرنے کی خواہش ہے ، جس پر بی جے پی کا رویہ تذبذب آمیز ہے۔

کابینہ اور قانون ساز کونسل کی نامزدگیوں کی 12 نشستوں کے علاوہ ، جے ڈی یو 20 نکاتی پروگرام ، کارپوریشن ، بورڈ اور کمیشن میں سیٹ چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ ، جے ڈی یو جس نے سن 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے بعد علامتی انداز میں مرکز میں شمولیت کی پیش کش کو مسترد کردیا تھا ، اب وہ مرکزی کابینہ میں شامل ہونا چاہتی ہے ۔ ٖ

متعلقہ خبریں

Back to top button