بین ریاستی خبریں

بہار کے سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کی اسپتال میں ہوئی موت تہاڑ جیل میں ہوئے تھے کورونا سے متاثر

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)بہار کے باہوبلی اور قتل معاملے میں تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کا کورونا کی وجہ سے ہفتہ کو انتقال ہوگیا ۔ حال ہی میں وہ جیل میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی زدمیں آئے تھے اور اس کا علاج دہلی کے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں چل رہا تھا۔ کل رات اس کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ واضح رہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق رہنما شہاب الدین کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 2018 میں بہار کی سیوان جیل سے تہاڑ جیل لایا گیا تھا۔

شہاب الدین کے اہل خانہ کے مطابق وہ جمعہ کی رات سے کوما میں تھے۔ اہل خانہ نے گزشتہ روز تہاڑ انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے شہاب الدین اور چھوٹا راجن کے وارڈ میں ایک پاکستانی دہشت گرد کو شفٹ کیا تھا ، جس کو کورونا تھا اسی کی وجہ سے شہاب الدین اور چھوٹا راجن دونوں کورونا پوزیٹیو ہوئے۔ لواحقین نے اسپتال میں علاج کے دوران غفلت برتنے کا بھی الزام لگایا۔

واضح رہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے سابق آر جے ڈی ممبر شہاب الدین تقریباً 10 دن پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔ سابق رکن پارلیمنٹ اور باہوبلی شہاب الدین تہاڑ کی جیل نمبر 2 کے ہائی سیکورٹی سیل میں تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر جیل کے حاطے میں ہی شہاب الدین کا علاج چل رہا تھا ، حالت سنگین ہونے کے بعد انہیں دہلی کے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button