جرائم و حادثات

بہار:ہوم گارڈ کے بیٹے نے کی نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی،مقدمہ درج

بہار:ہوم گارڈ کے بیٹے نے کی نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی،مقدمہ درج

نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی
سپول، 25 جنوری (اردودنیا.اِن) سپول کے تریونی گنج تھانہ علاقے میں ایک نابالغ سے زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے تیوینی گنج تھانے میں الزام لگایا ہے کہ اس کے پڑوسی ہوم گارڈ جوان کے بیٹے نے زبردستی اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔متاثرہ کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی ہفتے کی شام ٹیوشن پڑھنے گئی تھی،

شام کو دیر تک گھر واپس نہیں آئی تواس نے تلاش شروع کردی لیکن وہ نہیں مل سکی۔میری بیٹی رات کے دو بجے روتی ہوئی گھر پہنچی اور بتایا کہ آٹھ بجے کے قریب ٹیوشن سے واپسی کے دوران گاؤں کے نیرج نامی نوجوان نے زبردستی اس کا منہ بندکرکے اٹھایا اور اس کی عصمت دری کی۔

پولیس اسٹیشن پہنچنے والی متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزم نیرج کا والد ہوم گارڈ ہے اور والدہ ٹیچر ہے۔متاثرہ لڑکی کے والد کی تحریری شکایت کے بعد تریوی گنج ایس ایچ او نے ملزم نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button