بین ریاستی خبریں
بیرسٹرجناب اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ضلع عادل آباد کی مجلس اتحاد المسلمین کو تحلیل کردیا

عادل آباد ۔ 19/ ڈسمبر (اردودنیاڈاٹ ان)ضلع عادل آبادمیں گذشتہ کل نائب صد رنشین بلدیہ و صدر ٹاون مجلس اتحاد المسلمین ضلع عادل آبا کی جانب سے فائیرینگ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹرجناب اسد الدین اویسی کی ہدایت پرجنرل سکریٹری مجلس اتحاد المسلمین و رکن اسمبلی چار منیار جناب احمد پاشاہ قادی نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع عادل آباد کی مجلس اتحاد المسلمین کو تحلیل کردیا ۔ انھوں نے بتایاکہ ضلع عادل آباد میں اب کوئی مجلس کا کارکن نہیں ہے صدر مجلس کی ہدایت پر ضلع عادل آباد کی مجلس کی باڈی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے عنقریب نئی باڈی تشکیل دی جائیگی۔
مزید خبریں



