لکھیم پور کھیری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بیوی کو میکے سے لانے گئے ناراض نوجوان نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو زہر دے کر ماردیا، زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھالیا،اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بہرائچ ضلع کا رہائشی پنجاب میں مزدور ی کیا کرتا تھا۔ وہ کو کورونا کرفیو میں گاؤں واپس آگیا تھا۔ اس کی اہلیہ ایک ہفتہ کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ میکے میں مقیم تھی۔
منگل کی شام 4 بجے اپنی بیوی اور بچوں کو لانے کے لئے اپنے سسرا ل ویرسنگھ پور پہنچا،بتایا جاتا ہے کہ دیگر سسرال والے کسی رشتے دار کی موت پر کسی دوسرے گاؤں گئے تھے۔پڑوسیوں کے مطابق نوجوان اس بات پر مصرتھاکہ شام تک اس کی بیوی کو رخصت کردیا جائے گا۔ لیکن بیوی نے اس وقت تک ساتھ جانے سے انکار کردیا ،جب تک کہ ان کے اہل خانہ واپس نہیں آجا تے۔ اس کے بعد دیر رات مشتعل نوجوان نے اپنی بیوی ، 2 سالہ بیٹے کل دیپ اور ایک سالہ بیٹے سندیپ کو زہر دے کر ماردیا ۔
اس کے بعد اس نے خود بھی زہریلی چیز کھالی ۔ وہ تینوں لاشوں کے پاس رات بھر سوتا رہا ۔ بدھ کے روز پولیس کو اس اطلاع سے آگاہ کیا گیا۔متعلقہ تھانہ کی پولیس موقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا ، اور ادھ موا شخص کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔



