قومی خبریں

بی جے پی حکومت ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں فوراً کم کرے:مہیش تاپسے

gas

ممبئی: ( ای میل)گزشتہ 15دنوں سے بھی کم عرصے میں مرکز کی بی جے پی حکومت نے ایل جی پی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 100روپئے سے زائد اضافہ کردیا ہے جو ملک کے غریب لوگوں پر ایک بھاری بوجھ ہے۔ اس لیے ملک کے غریبوں کا لحاظ کرتے ہوئے مودی حکومت ایل پی جی سلنڈر کی بڑھی قیمتوں کو فوراً واپس لے۔ یہ مطالبہ آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان مہیش تاپسے نے کیا ہے۔
مہیش تاپسے نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے لوگ اپنی ملازمتیں گنواچکے ہیں، ملک کی معیشت مکمل طو رپر تباہ ہوچکی ہے۔ایسے میں مودی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ملک کے غربیوں کی مدد کے لیے آگے آتی مگر وہ اس کے برعکس مرکزی حکومت غریبوں پر مزید بوجھ لادنا چاہتی ہے۔ مودی سرکار کو اس ملک کے عام شہریوں کو سستی نرخوں پر ایل پی جی اور دیگر پٹرولیم مصنوعات دینا چاہیے ۔ملک کو درپیش اس نازک وقت میں مرکزی حکومت کو حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے مگر اسے عوام کی پریشانیوںکا کوئی احساس نہیں ہے۔این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسی نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گھریلو گیس کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے بھی عوام کو راحت دے ۔ این سی پی نے گھریلو گیس اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی شدید مذمت کی ہے ، اور مودی حکومت سے گھریلو گیس کی قیمتوں میں فوری تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button