بین ریاستی خبریں

بی جے پی دنیا کی سب سے امیر پارٹی ،پیسوں کی بدولت انتخابات جیتنا چاہتی :اشوک گہلوت

BJP wants to win elections with world's richest party: Ashok Gehlotجے پور: (اردودنیا.اِن)راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ایک بڑا الزام عائد کیا ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گہلوت نے کہا ہے کہ بی جے پی دنیا کی سب سے امیر پارٹی ہے ، اس میں پیسے کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسوں کے زور پر انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔ گہلوت نے کہا کہ ریلی کے دوران بی جے پی حکومت نے توڑ پھوڑ کی ہے اور صنعتکاروں کو ڈرانے کے لئے بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابی بانڈز کے ذریعے رقم کما رہی ہے۔اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پارٹی کے لئے رقم کمانے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔حکومت نے انتخابی بانڈ جاری کیا ہے ، جس کے ذریعہ بی جے پی کو بہت پیسہ مل رہا ہے۔ اگر صنعتکار 100 کروڑ کابانڈ خریدتے ہیں تو 65 کروڑ بی جے پی کے کھاتے میں جاتے ہیں ، جبکہ پانچ کروڑ تمام جماعتوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔

مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ اس پر پابندی لگائے گی۔ گہلوت نے کسانوں کے معاملات پر بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی جمہوریت کو کمزور کررہی ہے۔ گہلوت نے کہا کہ کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے ووٹ دے کر بی جے پی کو بھاری اکثریت دی تھی لیکن اب وہی پارٹی کسانوں کی بات نہیں سن رہی ہے۔حکومت اپنی بات پر اڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button