بین ریاستی خبریں

بی جے پی نے آسام کے لیے انتخابی منشورجاری کیا,این آرسی کا’صحیح وقت‘ پراجراء کیاجائے گا:جے پی نڈا

این آرسی سپریم کورٹ کی نگرانی میں
Twitter

گوہاٹی: (اردودنیا.اِن)بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدرجے پی نڈانے منگل کو گوہاٹی میں پارٹی کا منشور جاری کیاہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے منشور کویہاں جاری کرنے کے بعد کہاہے کہ قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کوصحیح وقت پر آسام میں جاری کیا جائے گا۔این آرسی بی جے پی کے لیے وہاں مشکل ترین صورت حال پیداکررہی ہے۔

جہاں این آرسی سے باہرہونے والے الگ ناراض ہیں اوردوسری طرف سی اے اے کی مخالفت بھی ہے۔بی جے پی ہمیشہ وہاں دراندازوں کومعاملہ اٹھاتی رہی ہے لیکن جب این آرسی سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوئی توہندوئوں کی بڑی تعدادشہریت سے محروم ہوگئی۔

اس خفت سے بچنے کے لیے بی جے پی سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوئی این آرسی کودرست نہیں مانتی تاکہ اس کاووٹ بینک ناراض نہ ہو۔منشور جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ اگلے 5 سالوں میں ہمارا مقصدریاست کو بااختیار بنانا ہے۔ بی جے پی نے اپنے منشور میں 10 قراردادوں کاذکر کیاہے جن میں برہما پترا میں سیلاب سے لے کرنظر ثانی شدہ این آر سی تک کا ذکر ہے۔

بی جے پی نے آسام میں ہرسال لاکھوں سرکاری اور نجی ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ اس منشور میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہر بچے کو مفت تعلیم دی جائے گی ، سیلاب پر قابو پانے کے انتظامات کیے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ریاست اشیائے ضروریہ کے لیے خود کفیل ہوجائے۔

اس میں یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ خواتین کو دی جانے والی رقم 830 روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے کردی جائے گی اور اہل رہائشیوں کوزمین کے حقوق بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button