
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)ترنمول کانگریس کے لیڈر ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں کے ووٹ خریدنے کے لیے رقم بانٹ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کے ذریعہ دیئے گئے پیسے لینے کے بعد لوگوں سے ترنمول کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے کہاہے۔بنرجی نے مغربی بنگال کے علی پوردوار ضلع کے کمارگرام میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لوگ سودے بازی کر رہے ہیں۔
اگر 500 روپے کی پیش کش کی جائے تو رائے دہندگان 5000 روپے طلب کریں۔ انہوں نے کہاہے کہ کمل (بی جے پی کے انتخابی نشان) سے پیسہ لیں اورووٹ ترنمول کے انتخابی نشان کودیں۔ اگر وہ آپ کو دھوکہ دے سکتے ہیں تو آپ ایسا کیوں نہیں کریں گے؟انہوں نے کوچ وہار ، تور گنج میں ایک اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ باہر کے قائدین چاہتے ہیں یا ان کی اپنی ممتا بنرجی بیٹی کو۔



