اسپورٹس

بی سی سی آئی نے ون ڈے سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا کیا اعلان

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)اس وقت پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جارہی ہے ، آخری میچ ہفتہ 20 مارچ کو ہونا ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا۔ اس سیریز کے لئے بی سی سی آئی نے ٹیم کا اعلان کیا ہے ، جس میں تین نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

پونے میں ہونے والی تین میچوں کی دو طرفہ سیریز کے لئے بی سی سی آئی نے فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا کو پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا ہے ، جبکہ کرنال پانڈیا کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز سوریا کمار یادو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سوریا کمار یادو کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔پرتھوی شا اور مینک اگروال کو ہندوستان کی ون ڈے ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے ، جبکہ روہت شرما ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ دوسری جانب شادی کے سبب چھٹی پر رہنے والے جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔ اب وہ آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی فاسٹ بولر محمد شامی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا ابھی بھی فٹ نہیں ہیں۔ اس لیے ان کو ابھی آرام دیا گیا ہے۔

ورات کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، شیکھر دھون ، شبھمن گل ، شریس ائیر ، سوریا کمار یادو ، ہاردک پانڈیا ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، کے ایل راہل (وکٹ کیپر) ، یوزویندر چہل ، کلدیپ یادو ، کرونال پانڈیا ، واشنگٹن سندر ، ٹی نٹراجن ، بھونیشور کمار ، محمد سراج ، پرسدھ کرشنا اور شاردال ٹھاکر۔

پہلا ون ڈے – 23 مارچ (منگل) – شام 1-30 بجے پونے میں
دوسرا ون ڈے – 26 مارچ (جمعہ) – شام 1-30 بجے پونے میں
تیسرا ون ڈے – 28 مارچ (اتوار) – شام 1-30 بجے پونے میں

متعلقہ خبریں

Back to top button