اسپورٹس

بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ کئی گھریلو ٹورنامنٹ ملتوی

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کورونا وائرس کا قہر ایک بار پھر بڑھ رہا ہے ، اس کے پیش نظر ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین باقی تمام ٹی 20 میچوں کو بند اسٹیڈیم میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ اب کی بی سی سی آئی نے ہر عمر کے آئندہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وینو مانکڈ ٹرافی جیسے ٹورنامنٹ بھی ud ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری نے تمام ریاستی اداروںکو ایک خط لکھ کر اس کے بارے میں معلومات دی ہے ۔

جئے شاہ کے لکھے ہوئے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبائی بیماری کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث گھریلو سیزن 2020-21 تاخیر سے شروع ہوا۔ وبا کی وجہ سے ہمیں گھریلو سیزن کے آغاز کے لئے 2021 جنوری تک انتظار کرنا پڑاتھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی وباء کے درمیان ہم نے سید مشتاق ٹرافی اور وجے ہزارے ٹرافی کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

اس کے علاوہ خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ خواتین کی سینئر ٹیم کے لیے ون ڈے ٹورنامنٹ کومختلف مقامات پر منعقد کیا جائے ، فائنل 4 اپریل کو کھیلا جانا تھا ، لیکن کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن 9 اپریل سے شروع ہونا ہے اور فائنل 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔ کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کے میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کورونا صورتحال کے پیش نظر اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی پر بعد میں فیصلہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button