اسپورٹس

بی سی سی آئی کی کنٹریکٹ لسٹ میں نہیں ملی نٹراجن کو جگہ

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)بی سی سی آئی نے اپنے کھلاڑیوں کی کنٹریکٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ ٹی نٹاراجن جنہوں نے کچھ وقت سے ہندوستانی ٹیم کے لئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں زبردست بولنگ کی ہے ان کو اس سال کی فہرست میں جگہ نہیں مل سکتی ہے۔ نٹراجن ہندوستان کے لئے مسلسل کھیل رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں یہ حیرت کی بات ہے کہ انہیں اہم معاہدہ نہیں ملا ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس فہرست میں جن شرائط کو شامل کیا گیا ہے نٹراجن ابھی تک وہ پورا نہیں کرسکے ہیں ، اسی وجہ سے انہیں باہر رکھا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے نظام کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی جو تین ٹیسٹ یا پانچ ایک روزہ یا آٹھ ٹی 20 کھیل چکا ہو ، اس کو اس فہرست کی گریڈ سی میں شامل کیا جاتا ہے۔

رنجی میں تمل ناڈو کی جانب سے کھیلنے والے نٹراجن کی بات کریں تو وہ اب تک ہندوستان کے لئے صرف ایک ٹیسٹ ، دو ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے رواں سال معاہدہ کی فہرست میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ تاہم توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال کے آخر تک انہیں گریڈ سی میں جگہ مل جائے گی۔ گریڈ-اے پلس میں کوہلی ، روہت شرما اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ شامل ہیں۔ یہ تینوں کھلاڑی گزشتہ دو سالوں سے گریڈ اے کا حصہ ہیں۔

بی سی سی آئی ان تینوں کھلاڑیوں کو ہر سال 7 کروڑ روپئے دیتی ہے۔اس کے ساتھ ہی گریڈ-اے میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ، جن میں روی چندرن اشون ، رویندر جڈیجا ، چیتیشور پجارا ، ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے ، شیکھر دھون ، لوکیش راہل ، محمد شامی ، ایشانت شرما ، رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔

گریڈ اے میں شامل کھلاڑیوں کو پانچ کروڑ روپئے ملیں گے۔گریڈ-بی میں وریدھیمان ساہا ،امیش یادو ، بھونیشور کمار ، شاردل ٹھاکر اور مینک اگروال شامل ہیں ، جبکہ گریڈ سی میں کلدیپ یادو ، نویدیپ سینی ، دیپک چہر ، شبھمن گل ، ہنوما ویہاری ، اکچھر پٹیل ، شریس ایئر ، واشنگٹن سندر ،یوزویندر چہل اور محمد سراج شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button