تلنگانہ کی خبریں

بی سی طبقہ کی ترقی ٹی آر ایس کے ذریعہ ہی ممکن : رکن کونسل کے-کویتا

بی سی طبقہ کی ترقی ٹی آر ایس کے ذریعہ ہی ممکن : رکن کونسل کے-کویتا

طبقہ

حیدرآباد: (اردونیا.اِن) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کا خواب بی سی طبقہ کے تمام بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہ بات رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلا کویتا نے نظام آباد میں کیمپ آفس پر منعقدہ34بی سی تنظیموں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

طبقہ

 34 تنظیموں کے اجلاس سے  ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب

اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل کے۔ کویتا نے ریاستی وزیر بی سی ویلفیر گنگولا کملاکر کی جانب سے بی سی طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی سراہنا کی اور ضلع نظام آباد میں بی سی طبقہ کے لڑکے لڑکیوں کیلئے مزید دو ہاسٹلس کے قیام کا مشورہ دیا ۔ کے۔کویتا نے اپناخطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد ہے اور ان کی ترقی کیلئے کئی ایک اقدامات کررہی ہے۔

طبقہ

وزیر بی سی ویلفیروسیول سپلائز گنگولا کملاکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا ہدف تمام پسماندہ طبقات کو ترقی کی راہ پر لانا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ چیف منسٹر نے انہیں ہدایت دی ہے کہ بی طبقہ کے درمیان جائیں اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریں۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ پچھلے 70سالوں میں کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں لیکن سبھی نے بی سی طبقہ کو نظر انداز کیا مگر ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے بعد صرف 6 سال کے قلیل عرصہ میں بی سی طبقہ کی تعلیم کیلئے 261 گروکل اسکولس قائم کئے گئے مختلف اسکیمات متعارف کی گئیں جن میں پسماندہ طبقات کی لڑکیوں کی شادی کیلئے کلیان لکشمی جیسی اسکیم بھی شامل ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ بی سی طلباء کو باہنر بنانے کیلئے حکومت نے ووکیشنل اسکل سنٹرس قائم کئے ہیں۔ انہوں نے مرکز میں بی سی طبقہ کیلئے علیحدہ وزارت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی اراکین پارلیمنٹ سے کو مشورہ دیا کہ وہ اس ضمن میں مرکزی حکومت سے نمائندگی کریں۔

اس تقریب میں رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلا کویتا ، وزیر بی سی ویلفیر گنگولا کملاکر کے علاوہ رکن اسمبلی گنیش گپتا، رکن اسمبلی وجی گوڑ، اکولا للیتا، این یو ڈی اے چیرمین پربھاکر ریڈی، ضلع پریشد چیرمین دادانگری وٹھل، ٹی آر ایس قائدین راجارام یادو، بی سی طبقہ کے ضلع قائدین کے علاوہ 34 بی سی تنظیموں کے ذمہ اروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button