نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تمل ناڈو میں کورونا کے معاملات کے پیش نظرلاک ڈاؤن کی مدت میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ ریاستی وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز اس کا اشارہ دیا ۔ نیز اس دوران کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اسٹالن نے ماہرین صحت کی ایک ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس کے بعد انہوں نے سکریٹریٹ میں مختلف جماعتوں کے ممبروں کے ساتھ میٹنگ میں اس کی طرف اشارہ کیا۔
اس سے پہلے ریاستی حکومت نے 24 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے۔ معلومات کے مطابق حکومت جلد ہی اس مدت میں توسیع کا اعلان کرسکتی ہے۔اس ملاقات کے دوران اسٹالن نے کہاکہ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ ریاست میں کورونا کی رفتار کو روکنے کا واحد راستہ سخت لاک ڈاؤن ہے۔ مختلف اضلاع کے دوروں کے دوران مجھے یہی تجاویز ملی ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کو بغیر کسی رعایت کے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ لینا ہوگا۔
نیز انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملات میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، لیکن پھر بھی اس پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حکومت نے لوگوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ رعایت دی تھی۔ لیکن بہت سے لوگوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور لاک ڈاؤن کے اصولوں کو نظرانداز کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن لوگوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی بھلائی کے لئے ہے۔
اس بات سے بے حد تکلیف ہوتی ہے جب کچھ لوگوں اس بات نہیں سمجھتے انہیں لگتا ہے کہ یہ چھٹی کے دن ہیں ۔ لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ چھٹی کا دن نہیں بلکہ کورونا سے دن ہے اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔



