نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اور دمن دیپ میں تاؤتے طوفان سے ہونے والے نقصان کا فضائی سروے کیا۔ انہوں نے دیو ، اونا ،ظفر آباد اور مہووا جیسے علاقوں میں نقصان کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے طوفان سے ہونے والے نقصانات اور تیاریوں کے سلسلے میں احمد آباد میں ایک میٹنگ بھی کی۔ وزیر اعظم مودی بدھ کے روز گجرات کے بھاؤ نگر پہنچے اور دوروں سے ہونے والے نقصان اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ گجرات کے سی ایم وجے روپانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔
گجرات کے سی ایم و جے روپانی نے ٹوئٹ کیا کہ پی ا یم مودی امریلی ، گر سومناتھ اور بھاؤ نگر اضلاع میں طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں گے۔اس سے قبل منگل کو گجرات کے سی ایم او نے کہا تھا کہ فضائی سروے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد میں بھی ایک میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ میں وہ طوفان سے ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi conducts an aerial survey of the #CycloneTauktae affected areas of Gujarat and Diu
The PM is conducting an aerial survey of areas such as Una, Diu, Jafarabad, and Mahuva today. He will also hold a review meeting in Ahmedabad later. pic.twitter.com/B3C4qamBwp
— ANI (@ANI) May 19, 2021
مہاراشٹرا میں بھاری نقصانات پہنچانے کے بعد پیر کی دیر شب طوفان گجرات کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔ گجرات کے اونا اور گر سومناتھ کو طوفان کے باعث بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔شدید طوفان سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ گجرات کے علاوہ تاؤتے طوفان کے ضمنی اثرات راجستھان ، یوپی اور دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں دیکھنے کو ملے ہیں۔
جس کی وجہ سے گرج ا ور چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔واضح ہو کہ دارالحکومت دہلی ، ہریانہ اور اتر پردیش کے متعدد علاقوں میں صبح سے ہی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ گجرات میں تاؤتے طوفان کے باعث اب تک 13 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، گجرات کے سی ایم وجے روپانی کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ریاست میں 16000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 40000 درخت زمین سے اکھڑ چکے ہیں،نیز70000 بجلی کے کھمبے بھی اکھڑے ہیں ، تاؤتے طوفان کے باعث ریاست کے 5951 گاؤں میں بجلی بھی گل ہے ۔



