تلنگانہ کی خبریں

تروپتی ویدک اسکول کے 57 طلبہ کورونا متاثر

کوویڈقواعد

تلنگانہ: (اردودنیا.اِن)تلگو ریاستوں میں کورونا کیسوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ آندھراپردیش کے تروپتی میں تروملا تروپتی دیوستھانم کے زیر انتظام ویدک اسکول کے 57 طلبہ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان تمام کو سری وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں شریک کیا گیا ۔ طویل عرصہ تک اسکول کو کورونا وباء کے پیش نظر بند رکھا گیا تھا اور حال میں کشادگی عمل میں آئی ۔ انتظامیہ نے تمام 435 طلبہ کو آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا ۔

5 دن قبل تمام طلبہ نے اپنے لعاب کا نمونہ حوالہ کیا تھا ، ان میں سے تمام کا نتیجہ منفی پایا گیا تھا لیکن 9 مارچ کو ان تمام کا ریاپڈ انٹیجن ٹسٹ کیا گیا جن میں سے 57 طلبہ پازیٹیو پائے گئے۔ طلبہ کو سری وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسس سے رجوع کرکے علاج شروع کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ باقی طلبہ اور 10 فیکلٹی ممبرس کا دوبارہ ٹسٹ لیا گیا جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی طالب علم میں کورونا کی علامات نہیں تھی اور ہاسپٹل میں تمام کی حالت مستحکم ہے۔ حکام کی جانب سے اسکول و اطراف کے علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔ اسکول میں کوویڈقواعد کو سختی سے نافذ کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button