بین الاقوامی خبریں

ترکی میں کئی ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

انقرہ: (ایجنسیاں)ترکی میں کورونا وائرس کی تیسری وبائی لہر کے پیش نظر صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ پرسوں جمعرات سے سترہ مئی تک عام شہریوں کو صرف اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

صدر ایردوآن نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ اشیائے خوراک اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ باقی تمام تجارتی شعبے بند رہیں گے۔ ہر اتوار کو عام سپر مارکیٹں بھی بند رہیں گی اور لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں طویل فاصلے تک اندرونی سفر بھی محدود کر دیا جائے گا۔ چوراسی ملین کی آبادی والے ترکی میں کل پیر کے روز سینتیس ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رجسٹر کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button