
شہید کے بچے ہمارے پاس شہید کی امانت ہیں: ترک صدر
انقرہ:(ایجنسیاں)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع بتلیس کی تحصیل تاتوان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے صوبیدار خاقان گْل کے کنبے کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔آماسیا گورنر دفتر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلع ازمیر سے اسمبلی ممبر بن علی یلدرم نے ضلع آماسیا کے گاوں دوعان تیپے میں مقیم شہید صوبیدار خاقان گل کے کنبے سے ملاقات کی اور اس دوران ٹیلی فون کر کے صدر ایردوان کی بھی شہید کے کنبے سے ملاقات کروائی۔
ملاقات سے متعلق شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق صدر ایردوان نے شہید کی اہلیہ فاطمہ گل کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شہید کے بچے ہمارے پاس شہید کی امانت ہیں۔ اس امانت کے معاملے میں ہم ا ن شا ء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔
واضح رہے کہ 5 مارچ کو بِن گیول سے بتلیس کی تحصیل تاتوان کے لئے عزم سفر فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 11 فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔



