تلنگانہ کی خبریں
جنگاوں : تعلیمی اداروں کی کشادگی کی تیاریاں مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت، ضلع کلکٹرمحترمہ کےنکھیلا
تعلیمی اداروں کی کشادگی کی تیاریاں مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت، ضلع کلکٹرمحترمہ کےنکھیلا

جنگاوُں : (محمد عابد فیصل قریشی) یکم فروری سے اسکولوں کو دوبارہ شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ کرنے کے ضمن میں ضلع کلکٹر محترمہ کے نکھیلا نے بروز جمعہ پالاکرتی منڈل کے تورور گورنمنٹ اسکول ، گورنمنٹ ہائی اسکول پالاکرتی ، سوشل ویلفیئر رہائشی اسکول اور کالجوں کا اچانک دورہ کیا اور دوبارہ افتتاحی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ تمام کمرے ، باورچی خانوں اور ہاسٹلوں کو سانیٹائز کیا جانا چاہئے ۔ 

گرام پنچایت کے صفائی عملہ کے ذریعہ اسکول کے احاطے کو صاف کرنا چاہئے۔ کی کشادگی کے انتظامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔انھوں نے کہا کہ یکم فروری سے نویں دسویں جماعتوں ، اور اعلی تعلیمی اداروں میں جماعتوں کے آغاز کی تیاری کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ضلع کے نویں دسویں جماعت کے اسکولوں ، جونیئر اور ڈگری کالجوں اور ہاسٹلوں میں تمام تر انتظامات کیے جائیں۔
ہاسٹلوں میں صابن ، ڈیٹال ، سینیٹائزر دستیاب کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسکول کو ایک اے ین یم اور تھرمل سکینر مہیا کیا جانا چاہئے تاکہ کلاس روم میں داخل ہونے سے قبل طلباء کو ٹیسٹ کر کے داخل کیا جاسکے۔ ہر ایک کو ماسک پہننا اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رہنے کی۔تلقین کی جائے۔ اسکولوں دوپہر کا کھانے کی اسکیم کے لئے چاول کی فراہمی پہلے سے کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کلاسوں کا ٹائم ٹیبل طلباء اور اساتذہ کی تعداد کے مطابق تیار کیا جانا چاہئے اور جماعتیں منظم انداز میں چلائی جائیں۔ ہرجماعت میں طلباء کی تعداد مطابق انتظامات کیے جائیں صفائی کارکنوں کے ذریعہ گرام پنچایتوں اور بلدیات کے اسکولوں کی صفائی کے کاموں کو مکمل کیا جائے۔
ہفتہ میں دو بار ہر اسکول کو سانیٹائز کیا جائے۔ کوویڈ ۔19 کنٹرول کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور بیداری پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلوں کے بچوں کا روزانہ معائنہ کیا جانا چاہئے اور صحت کے معاملے میں کوئی بھی مسئلہ ہوتو میڈیکل اسٹاف کو آگاہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہاتھوں کی صفائی اور ذاتی حفظان صحت سے آگاہ کرانا چاہئے۔ ضلع کلکٹر کے معائنہ کے دوران پالاکرتی تحصیلدار وجئےبھاسکر ، کالج کے پرنسپل ، اسکول پرنسپل ، اساتذہ اور دیگرنے شرکت کی۔



