تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ: ذاتی زمین والوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے مالی امداد

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن) تلنگانہ حکومت نے ذاتی زمین رکھنے والے غریب خاندانوں کو ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرکے کہا کہ حکومت غریب خاندانوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کررہی ہے ۔ اب تک ریاست میں 52 ہزار مکانات تعمیر کرکے غریبوں میں تقسیم کئے گئے۔

سرکاری زمین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے غریبوں کو ان کی ذاتی زمین پر مکانات تعمیر کرنے مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کورونا وباء کی وجہ سے حکومت کی آمدنی میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے اس اسکیم پر عمل نہیں ہوسکا۔تاہم نئے بجٹ میں اس اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

بہت جلد اس اسکیم کے گائیڈ لائنس جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال بجٹ میں ڈبل بیڈروم مکانات کے لئے 11ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button