تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں اسکولوں کی کشادگی کے لیے رہنمایانہ اصول

تلنگانہ: (محمد مفخم احمد)کوڈ کی وبا کے بعد اسکولس کی یکم فبروری سے کشادگی نویں جماعت تا ہائیر کلاس کے لیے عمل میں آئیگی اس کے لئے تلنگانہ حکومت کے محکمہ تعلیمات سے ایک میمو 5640 جاری کیا گیا جس کی روسے مندرجہ ذیل رہنمایانہ ہدایات میمو میں بیان کیے گیئے

[1] اسکول کے اوقات ماضی کی طرح ہونگے۔

[2] اساتذہ کو ہر روز اسکول جانا  ہے۔

[3] صرف نویں جماعت و سویں اور ہائ ائیر ایجوکیشن کی کلاسوں کی اجازت ہے

[4] آن لائن تعلیم معمول کے مطابق ریے گی ، طلباء کو آٹھویں جماعت تک اسکول حاضری کی اجازت نہیں ہے

[5] طلبا کا والدین کی رضامندیسے  اسکول آنا ضروری ہے۔

[6] اگر طلباء کو اسکول جانے میں پریشانی ہو رہی ہے تو ، انہیں گھر میں رہنے اور آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاے ۔

[7] طلبا کو اسکول میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے

[8] طلباء کو بیت الخلا اور تازہ پانی کی سہولیات پر ہجوم نہیں ہونا چاہئے

[9] نصاب میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اس کے مطابق طلبہ کو ہوم ورک تفویض کیا گیا ہے

[10] اسکول جانے والے طلبا کے لئے ظہرانے کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے

[11] اساتذہ اور طلبہ کو لازمی طور پر ماسک پہننا چاہئے اور طلباء کے درمیان کم از کم چھ فٹ بیٹھنے کا انتظام کرنا چاہئے۔

[12] دسویں جماعت کے طلبا کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں

[13] دسویں جماعت کے طلباء کے آخری امتحان کے دن اسکول کے لئے آخری کام کادن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button