تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں اسکول کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل

بعض اسکولوں کے طلبہ کے ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی جانب سے چوکسی

تلنگانہ:(اردودنیا)ریاست تلنگانہ میں اسکول کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہونے لگے ہیں اور حکومت کی جانب سے اب ریاست بھر میں کلسٹر کی تشکیل اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے علاوہ کوروناو ائرس کے مریضوں کے پرائمری کنٹاکٹ کی تلاش کرنے کے اقدامات کئے جانے لگے ہیں۔

تلنگانہ کے مختلف اسکولوں میں طلبہ کے کورونا وائرس پازیٹیو پائے جانے کے بعد ریاست بھر میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی جانب سے چوکسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اب جو صورتحال ہے اس سے نمٹنے کیلئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ریاست بھر میں ان تمام طلباء وطالبات کو جنہیں کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے ان کے گھروالوں کے فوری طور پر معائنوں کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے اور جن اساتذہ کو کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے ان تمام کے افراد خاندان کے بھی معائنے کروانے کی ضرورت ہے۔

محکمہ صحت کے عہدیدارو ں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لئے معائنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے اس بات کی بھی توثیق کی ہے کہ اسکولو ںمیں طلبہ کو کورونا وائرس کے سبب ان کے پرائمری کنٹاکٹ کی نشاندہی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور شہریوں کی جانب سے کھانسی ‘بخار اور سردی‘ نزلہ کے واقعات کو معمولی تصور کئے جانے کے سبب انفکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے اسکولوں کی کشادگی کے بعد جوصو رتحال پیدا ہوئی ہے اس کے نتائج اب سامنے آنے لگے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں باضابطہ کلاسس کے انعقاد کے سلسلہ جاری کردہ احکامات میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے بلکہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سینکڑوں طلبہ کے متاثر ہونے کی توثیق اور 16 مارچ کو متاثرین کی تعداد 204 ریکارڈ کی گئی اور طلبہ کے متاثر ہونے کی تعداد 100سے تجاوز کرچکی ہے اور ان حالات کے متعلق محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ پرائمری کنٹاکٹ نہ مل پانے سے اسکولو ں میں حالات مزید ابتر ہونے کے خدشات ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے حکومت کو رپورٹ روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button