تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں کورونا کا قہر عروج پر، پازیٹیو کیسز 5000 سے زائد

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)تلنگانہ میں کورونا کا قہر دن بہ دن شدت اختیار کررہا ہے۔ گذشتہ سال مارچ میں کورونا کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ ریاست میں 5093 کیس درج کئے گئے۔ اسکے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات واقع ہوئی ہیں۔ تلنگانہ میں گذشتہ دو ہفتوں سے کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ درج کیا گیا اور تمام اضلاع وائرس کی زد میں ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1555 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے اور صحت یا افراد کی تعداد 312563 ہوچکی ہے جبکہ پازیٹیو کیس 351424 ہیں۔

کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑ ھ کر 1824 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح جو 98 فیصد تک پہنچ گئی تھی گھٹ کر 88.94 فیصد ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 37037 ہیں ان میں سے 24156 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان ایک لاکھ 29 ہزار 634 کورونا ٹسٹ کئے گئے ان میں سے 5865 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اضلاع میں کیسس کی تعداد میں صد فیصد اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر متاثرہ اضلاع میں گریٹر حیدرآباد کے علاوہ ملکاجگیری، رنگاریڈی، نظام آباد، جگتیال، کاماریڈی، کریم نگر، کھمم ، محبوب نگر اور میڑچل شامل ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 743 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ عادل آباد92 ، کتہ گوڑم 84 ، جگتیال 223 ، جنگاؤں 44 ، بھوپال پلی 25 ، گدوال 31 ، کاماریڈی 232 ، کریم نگر 149 ، کھمم 155، آصف آباد 32 ، محبوب نگر 168 ، محبوب آباد57 ، منچریال 124 ، میدک 101، نلگنڈہ 139، نارائن پیٹ 25 ، نرمل 139 ، نظام آباد 367 ، پدا پلی 79، سرسلہ 106، رنگاریڈی 407، سنگاریڈی 232 ، سدی پیٹ 117 ، سوریا پیٹ 88، وقارآباد 122 ، ونپرتی 86 ، ورنگل رورل 60 ، ورنگل اربن 175 اور بھونگیر میں 80 نئے کیس درج کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button