
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)تلنگانہ میں کورونا کے 194 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 300536 ہوگئی۔ اسی دوران انفیکشن کی وجہ سے مزید تین افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 1649 ہوگئی۔ ریاستی حکومت نے آٹھ بجے اعداد و شمار کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر 1855 مریض زیر علاج ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 194 نئے کیسز میں سے سب سے زیادہ 35 گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ رنگاریڈی میں 16 اور میڈیکل مالکاجگیری ضلع میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ریاست میں کورونا کے 9093645 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ریاست میں مجموعی طور پر 297032 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 98.83 فیصد اور شرح اموات 0.54 فیصد ہے۔



