تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 6.8ڈگری سلسیس درج

سردی کے سبب سڑک پر سونے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے

حیدرآباد (ایجنسی) ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 6.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ضلع کے بھیم پور منڈل کے ارلی تانڈہ اور تریانی منڈل کے گنادھاری علاقہ میں یہ درجہ حرارت درج کیاگیا ہے جو گذشتہ دس برسوں کا ان مواضعات کا سب سے کم ترین درجہ حرارت ہے ۔گذشتہ سال ضلع میں 28اور29دسمبر کو اقل ترین درجہ حرارت6.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا تھا۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے مطابق پیشرو ضلع عادل آباد میں اتوار کو درجہ حرارت7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے سرپور میں درجہ حرارت7.1ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ ضلع کے جیناد،عادل آباداربن،تملاگڈہ،کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے وانکیڈی،تریانی منڈلوں میں درجہ حرارت 8.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست بھر میں درجہ حرارت میں آئندہ دو دنوں کے دوران مزید گراوٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے کہاکہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں رجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے ۔ سردی سے بچنے کیلئے لوگ گرم لحاف اور گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں۔ ان کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ سردی کے سبب سڑک پر سونے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button